Saturday, May 11, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف بھارتی اساتذہ و سائنسدانوں کا حکومت کو خط

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف بھارتی اساتذہ و سائنسدانوں کا حکومت کو خط
September 21, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کے 500 سے زیادہ اساتذہ اور سائنس دانوں نے بھی مقبوضہ کشمیر   سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق  500 سے زیادہ استاتذہ اور سائنس دانوں نے بھارتی حکومت کو خط لکھا ہے جس پر ان کےدستخط ہیں۔ مقبوضہ کشمیر   میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف بھارت کے اساتذہ اور سائنسدان بھی میدان میں آگے، 500 سے زیادہ اساتذہ اور سائنس دانوں نے خط کے ذریعے مقبوضہ وادی  سے کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں سیکڑوں اساتذہ اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں مقبوضہ وادی  کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، مواصلاتی بندش سے لوگ بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ  اسکولوں  میں پڑھنے والے کشمیری بچے اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے ، پابندیوں نے ادویات اور روزمرہ استعمال کی اشیا کا حصول مشکل بنا دیا ہے اوربھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں اپوزیشن رہنماوں اور اپنے مخالفین کو گرفتار کرنا اور ان کی آواز دبانا غیر جمہوری اقدام ہے۔ بھارتی حکومت کو جاری خط میں سائنسدانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ، ان کا  کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے باہر ان تمام لوگوں کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں جن کا رابطہ اپنے خاندان والوں سے منقطع ہے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائے۔