Sunday, May 12, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو اڑتالیس روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو اڑتالیس روز ہو گئے
September 21, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو اڑتالیس روز ہو گئے۔ بھارت کا مظلوم کشمیریوں پر ظلم جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے گھروں میں گھس پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جہنم بنا ڈالا۔ لاکھوں کشمیری خوف اور جبر کی فضاء میں سانس لینے پر مجبور ہو گئے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے پنزگام میں ظالم بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا  اور املاک بھی تباہ کر ڈالی۔ پلوامہ میں بھارتی پولیس نے جھوٹے الزامات لگا کر دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔ اب تک ہزاروں کشمیری نوجوان گرفتار کیے جا چکے ہیں اور قید خانوں میں بند پڑے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بدستور معطل ہے۔ کاروبار، اسکول اور مارکیٹیں بند ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔ مواصلاتی بندش نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ اپنے پیاروں کے حال سے بے خبر ہیں۔