Tuesday, April 23, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 89 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 89 روز ہو گئے
November 2, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 89 روز ہو گئے۔ مسلسل پابندیوں سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی۔ بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ریاستی دہشت گردی نے جنت نظیر وادی کے باسیوں کی زندگی جہنم بنا ڈالی۔ مقبوضہ وادی میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ کشمیری معیشت ٹھپ ہو چکی اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔ اکتوبر کا مہینہ بھی کشمیریوں کے کرب میں مزید اضافہ کر گیا۔ بھارتی فورسز کی درندگی سے دس کشمیری شہید ہو گئے۔ ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا جبکہ 57 کشمیری بھارتی فورسز کی گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیلز لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ اکتوبر میں بھارتی فورسز نے 67 کشمیری شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کی ہے۔ بھارتی فورسز نے اپنی مذموم کارروائیوں میں 30 کشمیری خواتین کی عزتوں کو پامال کیا۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر 3 گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ مودی حکومت نے کشمیریوں کو ان کے مذہبی فرائض کی ادائیگی سے بھی روک دیا ہے اور اگست سے اب تک ان کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت بھی نہیں دی۔