Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے
October 28, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 85 روز ہو گئے ، مقبوضہ وادی میں زندگی بدستور منجمد ہے جب کہ  موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس کی بندش کے باعث وادی کا  پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وادی میں کرفیو کے نفاذ کو 85 روز ہو گئے ہیں ،  سڑکیں سنسان ہیں ،  وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جب کہ عوام گھروں میں محصور ہیں ۔ 85 روز سے   معمولات زندگی منجمد ہونے کے باعث گھروں میں  خوراک کی قلت ہے جب کہ  جان بچانے والی ادویات  بھی  میسر نہیں ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس کی بندش نے وادی کو پوری دنیا سے  کاٹا ہوا ہے ، لوگ قید خانوں میں بند ہیں ، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی  بند ہے ، مسلسل پابندیوں نے کشمیری معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ مظلوم  ومحصور کشمیریوں کو مزہبی فرائض بھی ادا نہیں کرنے دیے جا رہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو چرارِ شریف کے عرس پر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔