Thursday, May 9, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 74 روز ہو گئے ‏

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 74 روز ہو گئے ‏
October 17, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 74 روز ہو گئے ، لاکھوں کشمیری بھارتی  جبر  تلے سانس لینے پر مجبور ہیں ،گزشتہ روز شہید ہونے والے تین کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 74 واں روز ہے ، بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا ، مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروبار بدستور بند پڑے ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل رہی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ لوگوں میں بہت ناراضی ہے ،  کشمیریوں کا آپس میں اور دنیا بھر سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی سکیورٹی  فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اننت ناگ اور کلگام میں ہزاروں لوگ نکل آئے۔ [caption id="attachment_246646" align="alignnone" width="500"]مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ ‏74 روز ہو گئے ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز لاکھوں کشمیری ‏ بھارتی جبر ‏ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 74 روز ہو گئے ‏[/caption] مظاہرین نے جنازہ میں پاکستانی جھنڈے لہرائے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ دوسری جانب اننیا نامی بھارتی لڑکی نے مودی حکومت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کی دقیانوسی پر اس کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ [caption id="attachment_246645" align="alignnone" width="496"]مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ ‏74 روز ہو گئے ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز لاکھوں کشمیری ‏ بھارتی جبر ‏ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 74 روز ہو گئے ‏[/caption] اننایا نے کہا کہ  جنگی طیاروں کو حفاظت کے لئے غیر متعلقہ افراد سے دور رکھا جاتا ہے لیکن جب بھارتی وزیر دفاع نے اس کے نیچے لیموں رکھا ، ناریل پھوڑا ، ہاتھ سےمذہبی نعرے لکھے تو  اس سے طیارے کی سکیورٹی خطرے میں ڈلی ۔ اننیا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام پربھی بات کی کہا کہ 2014 سے نوٹنکی کی جا رہی ہے ،ہندوستان کبھی سیکولر تھا ہی نہیں ، آج بھی سیکولر کا نام لے کر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے ۔ [caption id="attachment_246644" align="alignnone" width="500"]مقبوضہ کشمیر ‏ کرفیو ‏ ‏74 روز ہو گئے ‏ سرینگر ‏ ‏92 نیوز لاکھوں کشمیری ‏ بھارتی جبر ‏ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 74 روز ہو گئے ‏[/caption] اننیا نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر سچ بول کر ہندتوا کے پجاریوں کو برہم بھی کر دیا ۔ بھارتی لڑکی کے سچ بولنے کی جسارت نے آس پاس کھڑے انتہاء پسند ہندووں کو آپے سے باہر کر دیا اور وہ لڑکی پر چڑھ دوڑے۔