Thursday, May 9, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 73دن گزر گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 73دن گزر گئے
October 16, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کرفیو کو 73 روز گزر گئے ، درندہ صفت بھارتی فورسز نے ضلع اننت ناگ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، نہتے کشمیریوں نے مکمل بلیک آؤٹ میں احتجاج کو دنیا کے سامنے لانے کا نیا انداز اپنا لیا ، کشمیر سے باہر جانے والے سیبوں پر آزادی کے حق میں نعرے درج کردیے ۔ [caption id="attachment_246384" align="alignnone" width="500"]مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 73دن گزر گئے ‏ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 73دن گزر گئے ‏[/caption] مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، اننت ناگ میں تین کشمیریوں کو شہیدکردیا گیا ، بھارت نے موبائل سروس محدود بحال کرکے ایک روز بعد ہی پھر معطل کردی ، قابض فورسز نے فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین کو گرفتارکرلیا ۔ جنت نظیر وادی بھارتی ظلم و ستم پر خون کے آنسو رونے لگی ،  ضلع اننت ناگ میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ۔  مکمل بلیک آؤٹ کی موجودگی میں کشمیریوں نے احتجاج دنیا کے سامنے لانے کا نیا انداز اپنالیا ہے ، بھارت بھیجے گئے سیبوں پر اپنے پیغام موٹے مارکر سے درج کر دیے ، جن میں پاکستان، وزیراعظم عمران خان، شہید برہان وانی اور آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے شامل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیاں بھی تاحال جاری ہیں ، پیر کو موبائل سروس کو محدود سطح پر کھولا گیا ، جسے ایک روز بعد ہی مزید محدود کردیا گیا ، اب موبائل سے ٹیکسٹ پیغام بھیجنے پر پابندی عائد کردی گئی۔