Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 142 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 142 روز ہو گئے
December 24, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں  کرفیو کو 142 روز ہو گئے ، وادی میں دہشت اور خوف کی فضا برقرار ہے جب کہ  ادویات و راشن کی قلت  کے مسائل بھی عروج پر ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کا ہر کونہ بھارتی فوج کےنرغے میں ہیں۔ مواصلاتی بندش بھی بدستور برقرار ہے۔ شدید سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔ دوسری جانب شوپیاں اور بارامولا میں بھارتی پولیس نے آٹھ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔