Thursday, May 16, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 35 واں روز،کشمیریوں کا عزم وحوصلہ پہلے سے بھی بلند

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 35 واں روز،کشمیریوں کا عزم وحوصلہ پہلے سے بھی بلند
September 8, 2019
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی جبروتشدد اور کرفیو کا آج 35 واں روز ہے۔ کشمیریوں کا عزم و حوصلہ پہلے سے بھی بلند ہو گیا۔ گزشتہ روز بھی ماتمی جلوس نکالا گیا، بھارتی فورسز کی فائرنگ ، شیلنگ سے کئی عزادار اور 4 صحافی زخمی ہو گئے۔ سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ادھرمعروف عالم دین علامہ بشیر حسین نجفی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ ہر مسلمان کو کشمیریوں کی مدد کیلئے کوشش کرنی چاہئے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی کا سلسلہ جاری ہے۔