Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 20 واں روز، وادی دنیا کے سب سے بڑے قید خانہ میں تبدیل

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 20 واں روز، وادی دنیا کے سب سے بڑے قید خانہ میں تبدیل
August 24, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا 20 واں روز ہے۔ وادی دنیا کے سب سے بڑے قید خانہ  میں تبدیل ہو گئی۔ مواصلاتی نظام بدستور بند ہےاور تمام سیاسی قیادت گھروں میں نظر بند یا پابند سلاسل ہے۔ وادی کے چپے چپے کو بھارتی بندوقوں نے گھیرا ہوا ہے۔ مواصلاتی نظام کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے کاٹ دیا ہے۔ اشیائے خورونوش کی  شدید قلت، بیماروں اور بزرگوں کو ادویات میسر نہیں ہے۔ بھارت نواز سیاسی قیادت اور حریت  رہنما گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں  ہیں۔  چھ ہزار سے زائد کشمیری قید خانوں میں بند ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز حریت قیادت کی اپیل پر سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کشمیری عورتیں، مرد اور بچے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ کشمیریوں کے احتجاج سے بوکھلائی ظالم بھارتی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کے دہانے کھول دیے اور درجنوں افراد کو شدید زخمی کر دیا۔