Sunday, May 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 14 واں روز، وادی دنیا کا سب سے بڑا عقوبت خانہ بن گئی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 14 واں روز، وادی دنیا کا سب سے بڑا عقوبت خانہ بن گئی
August 18, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو اور قید و بند کا  آج 14 واں روز ہے۔ وادی دنیا کا سب سے بڑا عقوبت خانہ بن گئی۔ لاکھوں کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ بھارتی فوج نے پوری وادی کو خاص طور پر سری نگر کو فوجی چھاونی میں بدل ڈالا ہے۔ چپہ چپہ پر بھارتی درندے دندناتے پھر رہے ہیں۔ مقبوضہ کمشیر کی تمام سیاسی قیادت بدستور اپنے گھروں میں نظر بند یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ پوری وادی میں مکمل مواصلاتی بلیک آوٹ ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کی آواز سننے کو ترس گئے ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی شدید قلت نے قحط جیسی صورتحال پیدا کر دی ہے اور تاحال مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی۔ مسلسل لاک ڈاون نے کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کر دیا ہے اور وہ بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز سرینگر میں لوگ کرفیو کی پروا نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے بھی اپنی روایتی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیوں اور پیلٹ گن کی بارش کر دی۔ متعدد افراد زخمی ہیں جب کہ 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہیں۔