Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 118 روز ، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 118 روز ، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات
November 30, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 118 روز ہو گئے۔ مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسکول، دکانیں اور کاروبار بند پڑے ہیں۔ چپہ چپہ پر بھارتی فوج تعینات ہیں۔ مواصلاتی بندش نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا ڈالا۔ وادی میں بدستورغذائی بحران ہے۔ ادویات بھی ناپید ہیں جبکہ مواصلاتی نظام بھی مسلسل بند ہے۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ بدترین کرفیو کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس تا حال بند ہے۔ کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ مواصلاتی بندشوں نے لوگوں کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ادھر بھارتی بربریت کیخلاف کشمیریوں کا احتجاج بھی جاری ہے۔ کل جمعے کے بعد ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ سرینگر، بڈگام، اننت ناگ، کلگام، شوپیاں، بانڈی پورا، گاندربل، بارامولا، پلوامہ، کپواڑہ سمیت دوسرے اضلاع میں کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔