Monday, May 13, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے آج 52 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے آج 52 روز ہو گئے
September 25, 2019

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے آج 52 روز ہو گئے ، وادی میں کچھ بھی معمول کے مطابق نہیں ، خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی بھارتی تنظیموں کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ منظر عام پر آگئی، پانچ اگست سے اب تک 13 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی  کا چپہ چپہ بھارتی مظالم کی داستان بیان کرتا ہے ، اسی لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں محصور ہوئے 52 روز ہوگئے۔

درندہ صفت فورسز کی کارروائیوں کو خود بھارتی بھی بے نقاب کرنے لگے، خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے پانچ رکنی وفد حقائق سامنے لے آیا۔

کشمیریوں کیلئے جدوجہد پر عمران خان کے مشکور ہیں ، غلام نبی فائی

فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق پانچ اگست سے اب تک 13 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ ہوچکے ہیں ، جن کی عمریں دس سے بارہ سال اور بائیس سے چوبیس سال کے درمیان ہیں۔

وفد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھا رہی ہے ، وہ انتہائی خوف کا شکار ہیں ، رات ہوتے ہی سب کو اپنے گھروں کی روشنی بجھا دینی پڑتی ہے۔

عمران خان نے جانداری کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ، پرویز الٰہی

پانچ رکنی وفد نے ضلع شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ کا دورہ کیا، وہ یہاں انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی اپنی رپورٹ جلد ہی بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو بھی جمع کرائیں گی۔