Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ، محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ، محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی
October 24, 2015
سرینگر (92نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کردیں۔ نویں محرم الحرام کے جلوس نکالنے نہ دیے اوریومِ عاشورپربھی کرفیونافذ کردیا جس کے بعد مسلمانوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی زندگیاں موت سے بدترکردی گئی ہیں۔ انہیں کسی طرح کی بھی آزادی حاصل نہیں۔ وہ کھلے میدانوں میں نمازپڑھ سکتے ہیں نہ انہیں قربانی کرنے کی اجازت ہے اوراب ان پرمحرم الحرام کے جلوس نکالنے پر بھی پابندی لگادی گئی جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیرمیں ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ مقتول کی اجتماعی فاتحہ خوانی روکنے کے لئے حکومت نے سرینگرسمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر کے میرواعظ عمرفاروق، علی گیلانی اوریاسین ملک کو گھروں میں نظربند کر دیا۔ بھارتی فوج نے چارروز پہلے ایک ٹرک ڈرائیور کو زندہ جلادیا تھا۔ بہیمانہ قتل کے خلاف مقبوضہ وادی میں کئی مقامات پرمظاہرے کئے گئے جس کے بعدوادی کے کئی علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیونافذہے۔