Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو 88 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو 88 روز ہو گئے
October 31, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو 88 روز ہو گئے۔ مظلوم کشمیریوں کی مشکلات بدستور برقرار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل پابندیوں اور کرفیو کو 88 روز ہو گئے۔ 80 لاکھ کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ مواصلاتی بندش بھی بدستور برقرار ہے۔ آج کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا ایک اور المناک دن بن گیا۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا آج باضابطہ طور پر خاتمہ ہو گیا ہے اور اسے دو علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر اور لداخ دو علیحدہ علیحدہ علاقے بن گئے ہیں جنہیں نئے انتظام کے تحت براہ راست نئی دہلی سے کنٹرول کیا جائے گا۔ دوسری جانب مودی حکومت یورپی یونین کے سیاستدانوں کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر سب اچھا کا تاثر دینے میں ناکام رہی ہے۔ دورہ پر آئے وفد سے مقبوضہ کشمیر کی کسی سیاسی جماعت یا ٹریڈ نونینز کو ملنے نہیں دیا گیا اور نہ ہی وفد کی پریس بریفنگ کے دوران کشمیری میڈیا کو بلایا گیا۔