Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو ایک سو پینتیس روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو ایک سو پینتیس روز ہو گئے
December 17, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو ایک سو پینتیس روز ہو گئے۔ راجوڑی میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری شہید کر دیئے۔ قابض فوج کا مظلوم کشمیریوں  کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔  ضلع راجوڑی کے علاقے سندر بانی میں نام نہاد آپریشن کے دوران مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ادھر بھارتی مظالم کا جواب دینے کے لیے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے 10 نکاتی پروگرام جاری کر دیا۔ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری کسی بھی غیر ریاستی باشندے کو اپنی املاک فروخت نہ کرے اور نہ ہی تاجر کسی بھی غیر ریاستی باشندے سے کوئی بھی ایسا تجارتی معاہدہ  کرے جسکے عوض انہیں اپنی جائیداد بیچنا پڑے۔ مساجد، خانقاہوں اور مدارس کی حفاظت کیلئے چاک و چوبند رہیں۔ اسلامی شناخت برقرار رکھنے کیلئے  اردو کی حفاظت کی جائے ۔ سید علی گیلانی نے کہا ہے بھارتی حکومت تاریخ کو مسخ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کا استعمال کریں گی۔ آپ پر ہماری نئی نسل کو جموں و کشمیر کی اصل تاریخ سے آگاہ رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ حریت چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ عوام تحریک مزاحمت کے مرحلے میں لداخ، پیر پنجال، جموں اور وادی چناب کے مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد کریں اور تحریک آزادی میں متاثرہ افراد کی مدد کریں۔