Thursday, April 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مسلسل لاک ڈاؤن کو 185 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مسلسل لاک ڈاؤن کو 185 روز ہو گئے
February 5, 2020
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مسلسل لاک ڈاؤن کو 185 روز ہو گئے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو کر رہ گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظلوم کشمیریوں کی مشکلات میں کمی نہ آ سکی۔ مقبوضہ وادی کے چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔ ہزاروں کشمیری نوجوان اور سیاسی کارکن تاحال جیلوں میں بند پڑے ہیں۔