Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 169 ویں روز میں داخل

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 169 ویں روز میں داخل
January 20, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 169 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ 80 لاکھ کشمیری بھارتی استعمار کے پنجوں تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بھارت نے جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی یخ بستہ جیل بنا ڈالا۔ مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 169 روز ہو گئے۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بدستور بند ہیں۔ چپہ چپہ پر بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ مواصلاتی بندش نے کشمیریوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کا قتل عام بھی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیکل پاؤڈر کا استعمال کر کے گھر بھی تباہ کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔