Thursday, April 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل
December 1, 2019

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل ہو گیا۔

شدید سردی اور اشیائے خورو نوش کی قلت نے کشمیریوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا۔ دکانیں، کاروبار اور تعلیمی اداروں سمیت سرکاری ٹرانسپورٹ بھی بند پڑی ہے۔

وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش بدستور برقرار ہے جس سے مظلوم کشمیریوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش نے سیکڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔

دوسری جانب نومبر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے سات کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بہیمانہ استعمال کی وجہ سے 82 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جبکہ گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک خاتون کی عصمت دری کی گئی اور تین گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔