Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 93 ویں روز میں داخل ہوگیا

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 93 ویں روز میں داخل ہوگیا
November 5, 2019
سرینگر ( 92 نیوز)  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 93 ویں روز میں داخل ہو گیا ، مظلوم کشمیریوں کی مشکلات بدستوربرقرار ہیں ۔ دوسری جانب ملائیشیا  کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن نے بھارت کی جانب سے جاری کئے مقبوضہ کشمیر کے نئے نقشے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل پابندیوں اور کرفیو کو 93 روز ہو گئے ،  80 لاکھ کشمیریوں کا سب کچھ داؤ پر لگ گیا، وادی کے چپے چے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں ، دکانیں اور کاروبار بند پڑے ہیں ، تعلیمی ادارے  بھی بدستور بند پڑے ہیں ، لاکھوں کشمیری بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے ۔ دوسری جانب ملائیشیاء کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن نے بھارت کی جانب سے جاری کئے مقبوضہ کشمیر کے نئے نقشے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ کونسل کے صدر محمد اعظمی ابدال حامد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے بھارت اور کشمیریوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود کانگریس کمیٹی نے بھی وادی کی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے مظاہروں کی منصوبہ بندی کر لی ،  جموں میں ہوئے اجلاس میں ضلعی صدر وکرم ملہوترا کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کی عظمت چھین لی ہے اور یہ بی جے پی کے ہاتھوں برباد ہو رہی ہے۔