Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 125 ویں روز میں داخل ، وادی میں تاحال دفعہ 144 نافذ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 125 ویں روز میں داخل ، وادی میں تاحال دفعہ 144 نافذ
December 7, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 125 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ کشمیریوں پر تاحال زندگی کے تمام دروازے بند ہیں۔ وادی میں تاحال دفعہ 144 نافذ ہے۔ دکانیں، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔ مواصلاتی بندش نے بھی لوگوں کی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کشمیری بھارتی پابندیوں کو توڑتے ہوئے سرینگر، بڈگام، پلوامہ، کلگام، شوپیاں اور بانڈی پورہ سمیت دوسرے اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے ذہنی معذور شخص کو بھی نہ چھوڑا۔ ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ذہنی معذور شخص شدید زخمی ہو گیا۔  40 سالہ بشیر احمد غنی کا تعلق ضلع کلگام سے ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔