Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں چند روز میں 15سے زائد شہادتیں ہوئیں ، مشا ل ملک

مقبوضہ کشمیر میں چند روز میں  15سے زائد شہادتیں ہوئیں ، مشا ل ملک
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں پچھلے تین سے چار روز میں پندرہ سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں ، شہید افراد کی میتیں بھی اہلیخانہ کو دی جارہی ہیں نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں  گاؤں کے گاؤں جلائے جارہے ہیں اور گھروں کو دھماکے سے اڑایا جارہا ہے ، بھارت نے کورونا کی آڑ میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی شروع کررکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نہتی قوم پر مظالم کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ، اس وقت کورونا کے پردے کے اندر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہیں  ، یہ نہ ہو جب کورونا ختم ہو تو مقبوضہ کشمیر قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہو۔

مشعال ملک نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظالم کے خاتمے کیلئے بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوایا جائے۔