Saturday, April 27, 2024

مقبوضہ کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال، یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں پنچایتی انتخابات کے خلاف مکمل ہڑتال، یاسین ملک کو گرفتار کرلیا گیا
November 20, 2018
سری نگر (92 نیوز) حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے نام نہاد پنچایتی انتخابات کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں پنچائیتی انتخابات والے حلقوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ مکمل ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے، جبکہ کشمیری عوام بھی ان نام نہاد پنچائتی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے۔ دوسری جانب قابض بھارتی سرکار کی پولیس نے حریت ر ہنما یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کرلیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پنچائیت الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج ہوگی۔