Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج بھی جرم بن گیا

مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج بھی جرم بن گیا
June 30, 2018
سرینگر (92 نیوز) کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج بھی جرم بن گیا۔ گزشتہ روز پلوامہ اور کپواڑہ میں پانچ کشمیریوں کو شہید کرنے کیخلاف لوگ احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلے اور فوجی کارروائی کے خلاف  مظاہرے کئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں ، پیلٹ گنز اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا ،جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جھڑپوں میں مزید ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے  پلوامہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے تھامونہ اور ایک کو کپواڑہ کے علاقے ٹنگا کچھ ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا تھا۔