Tuesday, April 16, 2024

مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی منجمد ، دوسرے دن بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی منجمد ،  دوسرے دن بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری
August 31, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر نظام زندگی منجمد ہو گیا۔ وادی بھر میں دوسرے دن بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام تعلیمی ادارے اور دفتر بھی بند ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35Aسے متعلق دائر پٹیشن کی سماعت، مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی ایک بار پھر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی۔ کٹھ پتلی حکام نے بھارت مخالف مظاہروں کی روک تھام کیلئے وادی بھر میں فوج اور پولیس نافذ کر دی۔ مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی تھی۔ دوسری جانب بھارتی آئین کے آرٹیکل 35Aسے متعلق  کیس کی  سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے جنوری2019 تک ملتوی کر دی۔ اگلی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہو گی۔