Friday, May 10, 2024

میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز مقبوضہ کشمیر میں آویزاں

میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز مقبوضہ کشمیر میں آویزاں
September 3, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) اطلاعات کی جنگ میں آئی ایس پی آر جیت گیا اور بھارتیوں کے اعصاب پر سوار ہو گیا ،  مقبوضہ کشمیر میں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈ بلز آویزاں کر دئے گئے جن پر کشمیریوں کیلئے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کا بیان درج ہے ۔ پوسٹرز پر  کشمیر کے لوگ مل کر بھارت کو جنت نظیر وادی سے نکال دیں گے بھی تحریر ہے ، بھارتی میڈیا پوسٹرز دیکھ کر پاگل ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر  میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ، سری نگر میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ، شاہراہوں اور گلیوں میں ترجمان پاک فوج کی تشہیر دیکھ کر بھارتی میڈیا پاگل ہو گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی شاہراہوں اور گلیوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز آویزاں کیے گئے ہیں،پوسٹرز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لیے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کا بیان تحریر کیا گیا ہے ،پوسٹرز، ہینڈبلز پر لکھا ہے سر جیو ہزاروں سال۔ پوسٹرز میں حریت رہنماؤں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کشمیری زمین پر جنت اپنے وطن سے بھارت کو نکالنے کے لیے شانہ بشانہ ہوں گے اور جنت غاصب بھارتی فوج کا مسکن نہیں بن سکتی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کو مقبوضہ کشمیر کے عوام لائف لائن سمجھتے ہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شاہراہوں اورگلیوں میں تشہیر دیکھ کر بھارتی اوسان خطا ہوگئے جبکہ سری نگر میں پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا کر نعرے لگائے ،سابق بھارتی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین پہلے ہی آئی ایس پی آر کی پے در پے کامیابیوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔ انہوں نے جدیدجنگی حربوں اورمہارت کے شعبے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہترین حکمت عملی کی تعریف کی ہے ،  انہوں نے لندن میں سٹریٹجک علوم کے بین الاقوامی ادارے کے زیراہتمام ایک سیمینار میں اظہارخیال کرتے ہوئے اعتراف کیاکہ پاک فوج کے اس شعبے نے اطلاعات کی جنگ میں بھارتی فوج کومکمل طورپر مات دیدی ہے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک کے لئے بہترین پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں ۔ سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کاذمہ دار بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کو قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اس حقیقت سے آگاہ تھے ۔تنازع کشمیرکے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جاسکتا اور بھارت کو بالآخر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کی پالیسی ترک کرناہوگی۔