Sunday, May 12, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم، بھارتی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم، بھارتی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا
October 20, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم اور بربریت، خوف اور دھمکیوں کی کہانی سامنے آگئی، بھارتی جریدے نے مودی حکومت کے مظالم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کے اندھیرے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پلوامہ،شوپیاں،بانڈی پورا اور سوپور کے عوام بھارتی فوج کا خاص نشانہ ہیں۔ بھارتی میگزین فرنٹ لائن کے مطابق تشدد اور دبائو کے نت نئے طریقے متعارف کرائے جا رہے ہیں، شوپیاں میں گرفتار ہونے والے 26 سالہ نوجوان کو جیپ سے باندھ کر گھسیٹا گیا، راشٹریہ رائفل کیمپ میں اسے برہنہ کر کے یخ بستہ پانی میں غوطے دئیے گئے اور بدبودار سیال مادہ پینے پر مجبور کیا گیا۔ نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کیا گیا، بجلی کے جھٹکے دئیے گئے، کشمیریوں نے خوف کے مارے اپنے لب سی رکھے ہیں۔ نئی دہلی نے خفیہ ایجنٹس علاقہ میں بھیج رکھے ہیں۔