Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اہل قلم بھی تڑپ اٹھے

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اہل قلم بھی تڑپ اٹھے
August 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اہل قلم بھی تڑپ اٹھے، بھارت سے نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم بند کرنے کا مطالبہ کردیا اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام روح آزادی کشمیر اور اہل قلم کے عنوان سے قومی تقریب اظہاریکجہتی کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ملک بھر سے آئے شعراٗ کرام، دانشورں اور ادیبوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت دنیا کے ہر خطے میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے گی، انہوں نے کہا وقت دور نہیں کہ جلد کشمیر بنے گا پاکستان۔ اہل قلم نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد مذمت منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں مظالم کو فوری طور پر بند کیا جائے جبکہ اہل قلم پر لگی پابندیوں کو اٹھایا جائے۔