Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، شاہ محمود
September 27, 2019
نیویارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 92 نیوزسے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو یو این ریکارڈ کا حصہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ یا تشدد ہوتا ہے تو اقوام متحدہ خاموش تماشائی نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پر اثر ہونا شروع ہو چکا ہے ، دنیا متاثر نہ ہوتی تو ایلز ویلز کا بیان نہ آتا،کشمیر میں کرفیو54دن سے چل رہا ہے ،ایلس ویلز کاکرفیو ختم کرنے کا بیان کل آیا، یہ پیغام ہے کہ دنیا چاہتے ہوئے بھی لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کا موقف بھی واضح طور پر سامنے آگیا ہے، ہندوستان دفاعی پوزیشن میں دکھائی دے رہا ہے۔ بھارت کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ممالک بھی اس کو فیصلوں پر نظرثانی کا مشورہ دے رہے ہیں۔ مشترکہ ٹی وی چینل لانے کا مقصد اپنا بیانیہ اور اسلام کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھانا ہے۔