Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے عالمی برادری کے ردعمل کی ضرورت ہے ، ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئے عالمی برادری کے ردعمل کی ضرورت ہے ، ملیحہ لودھی
October 30, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مظالم پر عالمی برادری کے فوری ردِعمل کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارتی جرائم کو دنیا کے سامنے واضح کر دیاہے۔ انہوں نے مزید کہا بھارت کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور یہ کھلی چھوٹ کی مثال ہے۔ انسانی حقوق کی کمیٹی سے خطاب میں ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کو تقسیم اور قبضے کی بجائے حق کو ذیادہ اہمیت دیتا ہے۔