Monday, May 6, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 86 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 86 روز ہو گئے
October 29, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کر ڈالی ، مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 86 روز ہو گئے  ۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے یورپی یونین کے مسلمان مخالف ایم پیز کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر سوال اٹھا دیے ۔ بھارتی استعمار نے جنت نظیر وادی کو درد و غم کی تصویر بنا ڈالا ، مسلسل کرفیو کو 86 روز ہو گئے ، لاکھوں کشمیری اپنے ہی گھروں ،اپنی ہی سر زمین میں قید ہو کر رہ گئے ۔ وادی بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور کاروبار بند پڑے ہیں ، چپہ چپہ پر بھارتی فوج  موجود ہے ، ہزاروں ماؤں کے لخت جگر بھارتی قید میں بے یارو مددگار پڑے ہیں ۔ دوسری جانب مواصلاتی بندش نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، لوگ اپنے پیاروں  کی آواز سننے ،ان کے حالات جاننے کو ترس گئے ہیں ۔ ادھر کانگریس پارٹی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے یورپی یونین کے مسلمان مخالف سیاستدانوں کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر   مودی حکومت کی منافقت کا پردہ چاک کر دیا۔ اپنے ٹویٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ یورپ کے ایم پیز کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے جب کہ بھارتی  ارکان اسمبلی کے مقبوضہ کشمیر میں جانے پر پابندی ہے ، ان کو داخل بھی نہیں ہونے دیا جا رہا۔