Wednesday, May 1, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 91 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 91 روز ہو گئے
November 3, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے بربریت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔  مسلسل کرفیو اور پابندیوں کو 91 روز ہوگئے ۔ ظالم بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند کر رکھے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو 100 ارب کا نقصان ہو چکا ہے۔ مواصلاتی بندش بھی بدستور برقرار ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے 25 ہزار آئی ٹی پروفیشنلز بے روزگار ہو چکے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع باراہمولا میں ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے 450 کشمیری افراد کی ایک لسٹ تشکیل دی ہے جس میں سیاسی کارکن، صحافی، وکیل اور کاروباری افراد شامل ہیں۔ لسٹ میں شامل افراد ایک خاص مدت تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔