Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 121 روز گزر گئے

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 121 روز گزر گئے
December 3, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن کو  121 روز ہو گئے ، بھارتی فوج نے چار ماہ کے طویل محاصرے میں 38 کشمیریوں کو شہید کر ڈالا۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو 121 دن  ہو گئے ، 80 لاکھ کشمیریوں پر زندگی کے دروازے ہنوز بند پڑے ہیں۔جنت نظیر وادی کے چپہ چپہ پر بھارتی فوج تعینات ہے۔ کاروبار، اسکول اور مارکیٹیں بند پڑی ہیں۔ مواصلاتی بندش نے کشمیریوں کا رابطہ اپنے پیاروں سے کاٹ دیا ہے۔ دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے چار ماہ کے محاصرے پر رپورٹ جاری کر دی ، کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 4 ماہ کے کرفیو کے دوران 38 افراد شہید ہوئے جن میں 2 خواتین اور 3  بچے شامل ہیں  جب کہ فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 853 افراد شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں تحریر اعداد و شمار کے مطابق کرفیو کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 11 ہزار چار سو ایک نوجوانوں کو گرفتار یا نظر بند کیا گیا ،  پانچ اگست سے کشمیریوں کو بڑی جامع مسجد میں نماز جمعہ تک ادا کرنے نہیں دی گئی۔