Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور فوجی لاک ڈاؤن کو 112 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور فوجی لاک ڈاؤن کو 112 روز ہو گئے
November 24, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فسطائیت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ مسلسل کرفیو اور فوجی لاک ڈاؤن کو 112 روز ہو گئے۔ مقبوضہ وادی مکمل طور پر بھارتی فوج کے نرغے میں ہے۔ اسکول، کاروبار اور دکانیں بند پڑی ہیں۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔ جنت نظیر وادی کی تاریخی جامعہ مسجد بھی بھارتی فوج کے قبضے میں ہے۔ لوگوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مسجد کے اندر اور باہر بھارتی سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ریاست راجھستان میں ایک بار پھر کشمیری طالب علموں کو بہار کے انتہا پسند ہندو طالب علموں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ چتور گڑھ شہر میں قائم میواڑ یونیورسٹی میں پیش آیا۔ ایک طالب علم طاہر مجید کو سنگین چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال میں داخل ہے۔