Wednesday, May 22, 2024

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو ستر دن ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو ستر دن ہو گئے
October 13, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو ستر دن ہو گئے۔ مقبوضہ وادی بدستور پوری دنیا سے کٹی پڑی ہے۔ بدترین پابندیوں میں جکڑے بے قصور کشمیریوں کے مسائل ختم نہ ہوئے۔ مسلسل کرفیو اور پابندیوں نے کشمیریوں کی بقا کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے پاکستانی ترانہ چلا کر اور جھنڈے کو سلامی دے کر دنیا بھر کو پاکستان کے ساتھ اپنے لازوال تعلق کا بتا دیا۔ ایک کشمیری نوجوان نے منہ پر خاردار تاریں باندھ کر بھارتی ظلم کے خلاف احتجاج کیا۔ پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موثر سفارت کاری جاری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے  جنرل اسمبلی کی نو آبادیت کے خاتمے پر کام کرنے والی کمیٹی سے خطاب میں کہا لودھی نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ ختم کیے بغیر نامکمل ہے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کو انکا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے۔ حق خودارادیت کا نہ ملنا غیر قانونی تسلط اور ظلم کو فروغ دیتا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں انسانی حقوق کے کارکن شبنم ہاشمی اور رواتی لول نے مودی حکومت سے سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی مطالبہ کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو دنیا سے چھپانے کی بھارت کی ناپاک کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پریس کونسل آف انڈیا کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ حکومت نے سیکورٹی کا بہانہ بنا کر کینسل کرا دیا۔