Friday, May 10, 2024

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کشمیریوں پر تشدد کے خلاف لندن میں تاریخ ساز ریلی

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کشمیریوں پر تشدد کے خلاف لندن میں تاریخ ساز ریلی
September 3, 2019
لندن (92 نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن ایک بار پھر بھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کشمیریوں پر تشدد کے خلاف لندن میں تاریخ ساز ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے میں برطانیہ بھر سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ سکھ برداری بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں پیش پیش رہی۔ سکھ مظاہرین خالصتان کا پرچم تھامے آزادی کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری ، سپیکر شاہ غلام حیدر، چودھری یاسین مرتضیٰ درانی ،کشمیری کمیونٹی رہنما، برطانوی ارکان پارلیمنٹ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مظاہرے میں شریک اوورسیز پاکستانی و کشمیریوں کا کہنا تھا بھارتی فوج کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔ عالمی برادری مودی سرکار کے ظلم وستم روکے ۔ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن  پہنچ کر خوب نعرے بازی کی ۔ اس موقع  پر مشتعل مظاہرین نے  بھارتی ترنگےکو  نذرآتش کیا۔ کمیشن کی کھڑکیوں  پر گندے انڈے برسائے۔