Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قتل ہونیوالی آصفہ کے کیس کی تین ماہ بعد پہلی عدالتی کارروائی

مقبوضہ کشمیر میں قتل ہونیوالی آصفہ کے کیس کی تین ماہ بعد پہلی عدالتی کارروائی
April 16, 2018
سری نگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کی تین ماہ بعد پہلی بار عدالتی کارروائی ہوئی ۔پہلی پیشی پر 8 ملزم عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے تمام ملزموں کو چار شیٹ کی کاپیاں  دینے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھنے والی آصفہ بانو کے زیادتی کے بعدسفاکانہ قتل پر آخر کار مودی سرکار جاگ ہی گئی ، کشمیر میں عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا جس میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث 8 درندوں کو پیش کیاگیا۔ عدالت نے پہلی سماعت میں تمام ملزمان کو چارج شیٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم سناتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھائیس اپریل تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالتی کارروائی سےخوفزدہ بی جے پی کی چھتری تلے چھپےانتہاپسندوں نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کردیئے ، آصفہ کا کیس لڑنےوالی وکیل دپیکا سنگھ راوت کاکہنا ہے کہ یہ کیس لینےپر انہیں قتل اور زیادتی کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آصفہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ تک بھی پہنچ گیا ہے جہاں سکھوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے اس بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔