Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے مظالم جاری ، مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے مظالم جاری ، مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا
January 3, 2019
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے علاقے ترال میں  آپریشن کے نام پر مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر  میں ریاستی دہشتگردی  دن بدن بڑھنے لگی ، عالمی امن پر واویلا مچانے والی مغربی طاقتیں  کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں ۔ کشمیر میڈیا کے مطابق انتہا پسند قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران  چار کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا جس کے بعد کشمیری نوجوان فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر بھی گولیاں برسا دیں ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں کشمیری زخمی ہو گئے ۔ ضلع پلواما کے علاقے ترال ، آونتی پورہ اور پمپور میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔