Friday, May 10, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے ایک اور بے گناہ کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے ایک اور بے گناہ کو شہید کر دیا
July 7, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی ظلم و ستم انتہا کوپہنچ گیا ، قابض فورسزنے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ، حریت رہنماؤں نے کل شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پروادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

قابض فورسزنے اپنی انتہاپسندانہ کارروائیوں کے دوران ضلع پلوامہ کے علاقے گوسو کو گھیرےمیں لے لیا جہاں گھر گھرتلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی، آٹھ جولائی کو بطور یوم شہادت اور یوم استقلال منایا جائے گا جبکہ نوجوانوں کی تنظیم وارثانِ شہدا نے برہان وانی کے آبائی علاقے ترال کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔