Tuesday, April 23, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشت گردی ، مزید تین نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشت گردی ، مزید تین نوجوان شہید
October 21, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ کم نہ ہوا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ دو بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیوں کی بوچھاڑ نے کشمیریوں کا خون بھی مزید گرما دیا۔ سرچ آپریشن کشمیریوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی صورت اختیار کر گیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھی احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فورسز نے طاقت کا بےجا استعمال کرتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ ادھر کٹھ پتلی حکام نے بھی وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرتے ہوئے کرفیو سی صورتحال پیدا کر دی۔