Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
July 27, 2019
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ظالم بھارتی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ وادی کی زمین کو مظلوم کشمیریوں کے خون سے لال کر دیا۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر ڈالا۔ دونوں نوجوانوں کو شوپیاں کے علاقے بونا بازار میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے۔ قابض حکام نے نوجوانوں پر عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔