Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے اسکول ٹیچر کو تشدد کرکے شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے اسکول ٹیچر کو تشدد کرکے شہید کر دیا
March 19, 2019

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قابض بھارتی فورسز نے اسکول ٹیچر کو تشدد کرکے شہید کر دیا۔ کشمیری نوجوان کو بھارتی پولیس نے اس کے گھر سے اٹھا کر فوج کے حوالے کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ مسلسل برقرار ہے۔ قابض بھارتی نے رضوان نامی نوجوان کشمیری استاد کو تشدد کرکے شہید کر دیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق بھارتی پولیس نے رضوان کو گزشتہ ماہ اونتی پورہ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے بھارتی فورسز کے زیرِ انتظام کارگو کیمپ   بھیج دیا گیا۔

شہید رضوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی بیل بھی کروائی تھی تاہم فورسز نے اسے چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

نوجوان آزادی کشمیر کا متوالہ تھا اور آزادی کی جستجو ہی اس کا قصور ٹھہرا۔ اس سے قبل بھی نوجوان کو گزشتہ سال اگست میں گرفتار کیا جا چکا تھا۔

نوجوان استاد کی شہادت کے بعد کشمیریوں میں شدید غم و غصے کی لہردوڑ پڑی۔ شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پرنکل آئے۔ پولیس کی مظاہرین پر پیلٹس اور آنسو گیس شیلزکی فائرنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔