Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے
October 24, 2018
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، کشمیری میڈیا کے مطابق  سرینگر کے علاقے نوگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ  سے دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ دونوں نو جوانوں کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیاگیا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔ بھارتی افواج کی جانب سے  ایک بار پھر ظلم و بربریت کا سلسلہ زور پکڑ چکا ہے ، گزشتہ روز کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کی کوشش پر بھارت نے پوری وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیاتھا۔