Saturday, May 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کے انڈیا گو بیک کے نعرے ‏

مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کے انڈیا گو بیک کے نعرے ‏
March 27, 2019

سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کالج طلبا و طالبات نے بھارتی تسلط کیخلاف  زبردست احتجاج کیا،انڈیا گو بیک  اور ہم پاکستانی ہیں کے نعرے لگائے ۔

  ضلع بانڈی پورہ کے مقامی کالج میں بھارتی فوج کی جانب سے یوتھ سمٹ کا انعقاد ہونا تھا، جیسے ہی اہلکار کالج میں داخل ہوئے تو طلبا و طالبات غصے میں آگئے اور  انڈیا گو بیک کے فلک شگاف نعرے لگانے شروع کردئیے ۔

طلبا نے  پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا بھی کھل کا اظہار کیا اور پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں  جیسے نعروں سے وادی گونج اٹھی ۔

اس شرمندگی پر  بھارت فوج کو یوتھ سمٹ منسوخ کرکے واپس جانا پڑا  ۔