Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے ، ڈاکٹر اسد مجید خان

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے ، ڈاکٹر اسد مجید خان
October 13, 2019
نیو یارک (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں صورتحال جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے رِچمنڈ میں ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔  مقبوضہ کشمیر ، صورتحال ، جنوبی ایشیا ، امن و استحکام ، شدید ، خطرہ ، ڈاکٹر اسد مجید خان ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 3 ماہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار پر روشنی ڈالی۔