Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ابتر ہوتی جار ہی ، اسد مجید خان

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ابتر ہوتی جار ہی ، اسد مجید خان
September 4, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت بے نقاب کرنے کیلئے  پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششیں جاری ہے ،  امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطےمیں عدم استحکام کے سنگین خطرات پیداہوگئے ہیں۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر نے امریکی میگزین نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر  کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کی داستان کھل کر بیان کی، کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی ہے  جبکہ مواصلاتی نظام بھی تاحال معطل ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، مگر یہ ردعمل اتناجاندار نہیں، جتنا زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہئے تھا ، بھارت ایل او سی پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے،جو کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔ اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  ایٹمی حملے میں پہل جیسے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیانات جاری کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔