Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں شہید بشیر احمد کی لاش پر بیٹھے پوتے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا

مقبوضہ کشمیر میں شہید بشیر احمد کی لاش پر بیٹھے پوتے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا
July 1, 2020

سرینگر ( 92 نیوز)  مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم نئی بات نہیں ، مگر حالیہ کچھ دنوں میں بھارتی فورسز نے ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔بھارتی فوج نے صرف ماہ جون میں 54 کشمیری شہید کر دیئے۔

رواں برس کے 6 ماہ کے دوران شہادتوں کی تعداد 148ہوگئی ، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تصویر نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوپور میں بھارتی فورسز نے3 سالہ بچے کے سامنےاس کے دادا کو گولی مار دی ۔ بشیر احمد شہید کی لاش پر بیٹھے بچے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا ۔۔

لاش پر بیٹھا بچہ بےبسی  کےساتھ بھارتی اہلکاروں کو دیکھ رہا ہے۔ڈرا اور سہما ہوا یہ بچہ دنیا سے سوال کررہا ہے کہ آخر اس کا قصور کیا ہے۔

بھارتی اہلکار عمررسیدہ شخص کی میت پر پاؤں رکھ کر تصاویر بنواتے رہے، مقتول بشیراحمد گھر سے دودھ لینے نکلے تھے کہ بھارتی بربریت کا شکار ہو گئے ۔ ادھر بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی جاری ہے ،  70سالہ شہری کی شہادت عسکریت پسندوں پر ڈالنے لگا۔