Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں شہداءکی تعداد 40 ہو گئی‘ وادی میں چھٹے دن بھی کرفیو

مقبوضہ کشمیر میں شہداءکی تعداد 40 ہو گئی‘ وادی میں چھٹے دن بھی کرفیو
July 14, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کی فضا سوگوار اور نہتے کشمیری آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔ مقبوضہ وادی کے کئی مقامات پر چھٹے روز بھی کرفیو اور ہڑتال ہے جبکہ بھارتی بربریت کا شکار ہوکر شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔ حریت رہنماوں نے ہڑتال جمعہ تک بڑھا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی درندوں کی جارحیت بے قابو ہو گئی۔ کشمیریوں کی چیخ وپکار پوری دنیا میں سنی گئی مگر انکے مرہم پر پٹی کسی نے نہ رکھی۔ آج مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال اور کرفیو کا چھٹا روز ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے مگر بھارتی حکومت ایسے ہے جیسے سانپ سونگھ گیا ہو۔ مودی سرکار میٹنگ کال کرکے روزانہ دنیا کو باور کراتی ہے کہ حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ متعدد حریت رہنما نظربند ہیں جبکہ بعض کو کٹھ پتلی حکومت نے گرفتار کرلیا ہے تاکہ ظلم کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھائے۔ مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ بھارتی ظلم کے خلاف حریت رہنماو¿ں نے ہڑتال کی کال جمعہ تک بڑھا دی ہے۔