Sunday, April 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں سیاچن گلیشیئر پر برف کا تودہ گرنے سے 6افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں سیاچن گلیشیئر پر برف کا تودہ گرنے سے 6افراد ہلاک
November 19, 2019
سرینگر ( 92 نیوز)غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ سیاچن گلیشیر پر برف کا تودہ گرنے سے 4 فوجی اور 2 پورٹرز ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت آٹھ افراد پر مشتمل ٹیم کوہ ہمالیہ پر 19 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے تودے کے نیچے پھنسے تمام 8 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نزدیکی ملٹری اسپتال میں منتقل کر دیا۔