Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری، قابض فورسز کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری، قابض فورسز کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید
August 29, 2020
سری نگر (92 نیوز) غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں ریاستی مظالم کا سلسلہ جاری،، قابض فورسز نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی پر قابض فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقہ زیڈورا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تازہ شہادتوں کے بعد مقبوضہ وادی میں صرف 2 روز میں جاں بحق نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز شوپیاں کے علاقہ کلورا میں ایسا ہی ایک ڈھونگ رچا کر 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں پر کشمیری حریت رہنماء اور عوام سراپا احتجاج ہیں۔