مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پرپاکستان کا خصوصی ایلچی مختلف ممالک میں بھیجنے کا اعلان
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے خصوصی ایلچی مختلف ممالک میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کشمیری مسلمان بھارت کی قابض فوج کیخلاف کھڑے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دلت،مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف جرائم بھارت کا چہرہ بے نقاب کررہے ہیں۔